انڈونیشیا اور فلپائن میں شدید بارش و سیلاب، ہزاروں افراد متاثر

February 22, 2021

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق متعدد علاقے زیر آب آنے سے 25 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ 4 ہزار افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ فلپائن کے جنوبی حصے میں بھی طوفان کے باعث شدید بارشیں ہوئی ہیں۔

دارالحکومت منیلا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بارشوں کے باعث درجنوں فلپائنی دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ دیہات سے 5 ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔