مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کرینگے، افغانستان ویتنام نہیں، اشرف غنی

February 23, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کے دور اقتدار کی معیاد کا مکمل ہونا، ملک میں امن قائم کرنے سے کم اہمیت کا حامل ہے تاہم افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ میز کے پیچھے بیٹھ کر کوئی خواب دیکھنے والا نہیں بلکہ عوام کریں گے۔اشرف غنی نے برطانوی نشریاتی ادارے کی لائس ڈوسیٹ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں طالبان کی کامیابی کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ویتنام نہیں، حکومت نہیں گر رہی۔‘اشرف غنی نے کہا کہ نیٹو کے اس اعلان کے بعد کہ اس نے افغانستان سے فوج واپس بلانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ’امن کے عمل کو مزید تیز کرنے کا موقع ملا ہے۔‘’نیٹو کے اعلان سے اس تنازع کے تمام فریقین کو دوبارہ جائزہ لینے اور اس نتیجے پر پہنچنے کا موقع ملا ہے کہ طاقت کا استعمال اس مسئلے کا حل نہیں۔