40فیصد تاجر جائز کام کیلئے بھی اہلکاروں کو رشوت دیتے ہیں، گیلپ سروے

February 23, 2021

کراچی(جنگ نیوز)پاکستان میں 40فیصد تاجر جائز کام کے لیے بھی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دیتے ہیں،سب سے زیادہ رشوت دینے کا اظہار مینو فیکچرنگ سے تعلق رکھنے والے 56 فیصد کاروباری حضرات نےکیا،یہ انکشاف عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ہوا ہے،سروے میں 40 فیصد تاجروں نے جائز کام کے لیے بھی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا جب کہ 60 فیصد تاجروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کیا، سروے میں جائز کام کےلیے سب سے زیادہ رشوت دینے کا اظہار مینو فیکچرنگ سے تعلق رکھنے والے 56 فیصد کاروباری حضرات نےکیا۔