انٹر بینک،ڈالر 10پیسے سستا

February 24, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی ،پاؤنڈ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ، منگل کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 159.00روپے سے کم ہو کر 158.90روپے اور قیمت فروخت 159.10روپے سے کم ہو کر 159.00روپے ہو گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کم ہو جانے سے 159.00روپے کی بجائے 158.90روپے اور قیمت فروخت 159.30روپے کی بجائے 159.20روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق یو رو کی قیمت 191.50روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 50پیسے کے اضافے سے 193.00روپے سے بڑھ کر 193.50روپے ہو گئی۔