عمران خان کا دورہ سری لنکا، کورونا سے مرنیوالوں کی میت جلانے کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج

February 24, 2021

کولمبو(اے ایف پی) پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر وہاں مقیم اقلیتی مسلمانوں نےکورونا کے باعث مرنیوالوں کی میتیں جبری طور پر جلانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس پالیسی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ غیرملکی میڈیاکےمطابق درجنوں مسلمانوں نے علامتی جنازہ نکال کر سری لنکن حکومت کی اس پالیسی کی شدید مذمت کی جس کے تحت کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےوالے افراد بشمول مسلمانوں کی آخری رسومات و تدفین پر پابندی عائد ہے، مظاہرین میں ایک شخص نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر ’’وزیراعظم کے بیان کو عزت دو اور تدفین کی اجازت دو‘‘ درج تھا۔