رحیم یار خان میں مسافر بس نہر میں جاگری، 3 افراد زخمی

February 24, 2021

رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر سانگلہ موری کے مقام پر مسافر بس نہرمیں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا جبکہ بس لاہور سے صادق آباد جارہی تھی۔

زخمیوں کو رورل ہیلتھ مرکز ترنڈہ محمد پناہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔