توشہ خانہ ریفرنس، زرداری و گیلانی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

February 24, 2021

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، نیب کے گواہ زبیر صدیقی اور عبدالاحد عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آصف زرداری اور انور مجید کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

وکلاءکی ہڑتال کے باعث اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔