الیکشن کمیشن آف پاکستان آئے ہوئے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے وکیل کے اعتراض پر جواب دیا تو الیکشن کمیشن قہقہوں سے گونج اٹھا۔
یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر پی ٹی آئی کے وکیل فرید رحمٰن نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس موجود ہے، انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل فرید رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم کے حلف کی خلاف ورزی کرنے پر تاحیات نااہلی ہے۔
سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آئے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل کے اعتراض اٹھانے پر کہا کہ اگر آپ کہتے ہیں تو الیکشن نہیں لڑتا۔
یوسف رضا گیلانی کے اس بیان پر الیکشن کمیشن میں قہقہے گونجنے لگے۔