شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنایا، امریکا

February 26, 2021


امریکی افواج نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پینٹاگون کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی منظوری کےبعد ہونے والے حملے میں شامی سرحد کے قریب موجود ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے متعدد مراکز کو تباہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ کارروائی عراق میں امریکی اور اتحادی افواج پر کیے جانے والے ان حملوں کے بعد کی گئی ہے جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔