گریڈ 20 تا 22 افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش مسترد

February 26, 2021

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری افسران کی کارگردگی اور ڈی چوک پر احتجاج کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےوزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کارکردگی و ڈسپلن کی روشنی میں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مستقبل میں افسران و ملازمین کو ڈی چوک پر احتجاج سے روکنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشیر ڈاکٹرعشرت حسین کی گریڈ 20 تا 22 افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش مسترد کر دی گئی ہے۔