مسلم رہنمائوں کی ویکسی نیشن میں مدد کیلئے تربیتی اجلاس میں شرکت کی درخواست

February 27, 2021

لندن(پی اے) اولڈہم کے مسلم رہنماؤں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک تربیتی اجلاس میں شرکت کریں تاکہ ویکسین وصول کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکے ۔ یہ درخواست ایک حالیہ سروے رپورٹ منظر عام پر آنےکے بعد کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کمیونٹی کے 50 فیصدلوگ ویکسین لینے سے انکار کر دیں گے۔اولڈہام مساجد کونسل ( او ایم سی) نے کمیونٹی کے ممتاز ارکان سے کہا ہے کہ وہ ورکشاپس میں شرکت کریں تاکہ انہیں اس ویکسین کے بارے میں تعلیم دی جاسکے اوراس ضمن میں اسلامی نقطہ نظر پر بھی روشنی پڑ سکے۔دسمبر 2020 میں کیے گئے سروے میں ، مقامی مسلمانوں سے پوچھا گیا تھا کہ اگر ان کو یہ ویکسین پیش کی جاتی ہے تو وہ قبول کریں گے - 28 فیصدنے کہا ہاں ، 22 فیصدنے کہا کہ وہ اس پر یقین نہیں رکھتے جبکہ 50٪ فیصدنے کہا کہ وہ ویکسین نہیں لیں گے۔ او ایم سی کے ترجمان عبدالباسط شاہ نے کہا کہ ویکسین کے بارے میں شبہات پیدا کرنے اور اس بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے کا ذمہ دار سوشل میڈیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن 50 فیصدنے ’’نہیں ‘‘کہا ، اس کی وجہ یہ کہ ان کی معلومات کا منبع سوشل میڈیا تھا۔ اب ہم جوکوشش کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارے پیشہ ور افراد اور لوگوں کو پتہ چل جائے کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں ، اور پھر اگر انہیں خدشات لاحق ہوں تو ان سے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی دنوں میں ، پہلا مرحلہ اس نوعیت کی تعلیم ممتاز افراد ، رضاکار وں، چیمپئنز ، آئمہ ، مسجد کمیٹیوں تک پہنچانا تھی تاکہ انہیں تین چیزوں پر پوری طرح معلومات حاصل ہوں۔ او ل اس حوالے سےآگاہی پیدا کرنا ہے ، نمبر دو ، یہ یقین دہانی کہ اس کا استعمال محفوظ ہے ، اور تیسری بات لوگوں کے اعتماد کی حوصلہ افزائی ہےتاکہ لوگ مصروف ہوں۔ تربیتی پروگرام جو پچھلے تین ہفتوں سے جاری ہیں اور مزید دو ہفتوں تک جاری رہیں گے ،اس کا آغاز ایک اسلامی اسکالر کی 20 منٹ کی بات چیت کے ساتھ ہوتا ہے ، اس کے بعد ایک مقامی جی پی اس ضمن میں معلومات فراہم کرتے ہیں اور پھر سوال و جواب کا سیشن ہوتا ہے جہاں کسی بھی خدشات کو اٹھایا اور اس کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔ مسٹر باسط شاہ نے مزید کہا کہ ہم ان کے اعتماد کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ کمیونٹی میں جاکر اس پیغام کو اپنے گروپوں اور تنظیموں وغیرہ تک پہنچائیں۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین رہنماؤں تک پہنچنا بھی ہے اورصرف خواتین کے لئے سیشنز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مرد اور خواتین کے مابین یہ تناسب متوازن ہے، یہ تقسیم کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ انصاف پسندی اور مساوات کے بارے میں ہے اور ہم اس تربیت کا اہتمام کرتے ہیں جہاں لوگ راحت محسوس کرتے ہیں۔کونسل اور منتظمین بعد ازاں ایک اور سروے میں ویکسین لینے والوں کی تعداد میں اضافے کے ذریعے پروگرام کی کامیابی کا جائزہ لیں گے۔ مسٹر باسط شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے اختتام پر ، ہم اس کی پیروی کریں گے اور اس کی پیروی کے تحت ہم چند ہفتوں سے ایک دو ماہ تک ایک اور سروے کریں گے۔ پھر ہم دیکھیں گے اور جائزہ لیں گے کہ ہم نے کیا پیشرفت کی ہے۔ ہم بہت ساری چیزوں پر پیشرفت دیکھیں گے۔