قومی اسمبلی میں ایک شادی کی گونج، 64سال کے رکن نے 13سال کی بچی سے شادی کی، جے یو آئی وضاحت کرے ،فواد چوہدری

February 27, 2021

راولپنڈی (رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی میں ایک شادی کی گونج، فواد چوہدری نے کہا کہ 64 سال کے رکن نے 13 سال کی لڑکی سے شادی کی، جے یو آئی وضاحت کرے، قومی اسمبلی کا جمعہ کو ہونے والا اجلاس بھی کورم کی نذر ہوگیا اور ایجنڈاکی کاروائی زیر بحث لانے میں ناکام رہا، سپیکر اسد قیصر نے صرف پوائنٹ آف آرڈر پر کاروائی چلائی ، اجلاس کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھالیکن ایک بھی آئٹم زیر بحث نہیں آ یا، اجلاس مقررہ وقت سے 28منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 48منٹ جاری رہا، اجلاس میں شمالی وزیرستان اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ حاوی رہاتاہم وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے جے یو آئی( ف) کے ایم این اے کی 13سالہ لڑکی سے شادی کا دلچسپ ایشو اٹھادیا اور اسے چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔