ایران پاکستانی سرحد پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تحقیقات کرے،ہیومن رائٹس واچ

February 27, 2021

تہران (اے ایف پی /جنگ نیوز )ہیومن رائٹس واچ نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے پاکستانی سرحد کے قریب تیل کے اسمگلروں پر کی جانے والی فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق پیر کے روز ساراوان کے علاقے میں ہونے والے واقعے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے تھے۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے سڑک بند کی گئی تھی جس کے خلاف ٹینکرز کے ڈرائیورز نے احتجاج کیا تھا اور راستہ کھولنے کی کوشش کی تھی۔واقعے کے بعد ساروان اور سیستان بلوچستان کے علاقوں میں حکومت کے خلاف سخت احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔ہیومن رائٹس واچ ایران کے محقق تارا سیپہری فار کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کو واقعے کی فوری طور پر شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرنی چاہیے۔