سفاری ٹرین، کل جڑواں شہروں کےسکول بچوں کو مفت سفر کرایا جائیگا

February 27, 2021

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وزیر ریلوے اعظم سواتی اور چیئرمین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی کی ہدایات پر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے 28فروری کو سفاری ٹورسٹ ٹرین میں پہلے آئو پہلے پائو پالیسی کے تحت جڑواں شہروں کے مختلف سکولوں کے 10 بچوں اور بچیوں کو مفت سفر کرایا جائے گا ، سفاری ٹورسٹ ٹرین پر فی مسافر ٹکٹ1000روپے ہے ،اس اتوار کیلئے ٹرین کی 100فیصد بکنگ ہو چکی ہے، سفاری ٹرین سے شہریوں کو سیاحت اور یادگار سفر دونوں کی سہولت میسر ہوگی ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے بتایا کہ سفاری ٹورسٹ ٹرین راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے صبح 9 بجے چلےگی، ایک گھنٹہ گولڑہ ریلوے میوزیم کی سیر کے بعد یہ ٹرین حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی جس کے بعد 12 بجکر 45 منٹ پر یہ ٹرین اٹک خورد ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی،گولڑہ ریلوے اور حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر مقامی ثقافتی سرگرمیاں، روائتی اور گھوڑوں کا ڈانس ہوگا جبکہ اٹک خورد پر دریائے سندھ میں بوٹنگ اور رنگا رنگ پروگرام ہونگے۔