میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا نہ کروں گا،عمر اکمل

February 27, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی،نیوز رپورٹر)عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے فیصلے کے بعد کرکٹر عمر اکمل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا نہ کروں گا۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کچھ لوگ چیزیں لیک کرتے ہیں، میں پی سی بی کو یہی بتانے گیا تھا کہ مجھے اپروچ کیا گیا ہے، فیصلہ آچکا اب کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔