دشمن کیخلاف عالم اسلام متحد ہو کر آواز حق بلند کرے، علامہ ناظر تقوی

March 01, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ملیر جعفرطیارسوسائٹی میں جشن ولادت حضرت علیؑ کے مو قع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام متضاد صفات کے حامل تھے فقر کی حالت میں سخاوت، شُجاعت کے ساتھ نرم دلی حکومت کے ہوتے ہوئے زُہد و پرہیزگاری قدرت و طاقت کے باوجود صبر و تحمل اختیار کے باوجود عفو و درگذر ان کی ذات گرامی کا حصہ تھے۔عالم اسلام کو چائیے کہ وہ متحد ہوکر اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف آواز حق بلند کرے آج دنیا میں سب سے زیادہ وحدت کی ضرورت ہے ملت جعفریہ کو بھی چائیے کہ عالم اسلام کو یک جان کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔ حضرت علی ؑکی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے ہم سب کو چائیے کہ ہم اس کو اپنائیں صبرو تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھام کر آپ کی تعلیمات کی روشنی میں اور آپ کے بتائے ہوئے نظام کی روشنی میں معاشرے کی تشکیل کے لئے کو شاں رہیں۔