رائل میل پوسٹ مین اور پوسٹ ویمن کی نئی یونیفارم کا ٹرائل

March 01, 2021

لندن (پی اے) رائل میل سروس اپنے پوسٹ مین اور پوسٹ ویمن کیلئے ایک نئی یونیفارم کا ٹرائل کر رہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ یونیفارم ماڈرن ڈلیوری رائونڈ کو نمایاں کرنے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ نئی یونیفارم ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں پہلی تبدیلی ہے، جس میں رائل میل کے سرخ رنگ کو برقرار رکھا گیا ہے، اس میں واکنگ ٹراؤزر،شارٹس،ٹاپس،جیکٹس،گلٹس اور ہیڈ ویئر شامل ہیں۔ یونیفارم کی یہ نئی شکل برطانیہ بھر کے پوسٹ مین اور پوسٹ ویمن کے فیڈ بیک پر مبنی ہے۔ یہ ڈیزائن 12 ہفتوں تک پورے برطانیہ میں مختلف رائونڈ میں آزمایا جائے گا۔ اگر ٹرائل کامیاب رہا تو پھر یہ یونیفارم موجودہ یونیفارم کی جگہ لے گی۔ رائل میل فیلڈ آپریشنز ڈائریکٹر رکی میکاولے نے کہا کہ برطانیہ میں رائل میل پوسٹ مین اور پوسٹ ویمن ان کمیونٹیز کے مرکز میں ہیں، جہاں وہ کام کرتے ہیں۔ ان کی انتہائی پہچانی جانے والی لال یونیفارم صارفین کے ساتھ اعتماد کے ہمارے تعلق کو مستحکم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ہم نے اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر ان ڈیزائنز پر کام کیا ہے جو ان کی اعلیٰ فزیکل جابس میں معاونت کیلئے تیار کیے ہیں اور اس سے مزید پارسلز کی طرف شفٹ کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹرائل میں پیش رفت کے نتائج کیشدت سے منتظر ہوں۔