بنگلہ دیش، حکومت کے ناقد کی جیل میں ہلاکت، پرتشدد مظاہرے

March 01, 2021

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ ديش ميں ايک معروف مصنف اور حکومت کے ناقد 53مشتاق احمد کی جيل ميں ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ پر تشدد ہو گيا۔ اتوار کو مظاہرين کے خلاف پوليس کارروائی ميں اپوزيشن کے ايک سیاسی رہنما سميت تيس افراد زخمی ہو گئے۔ اپوزيشن کی بنگلہ ديش نيشنلسٹ پارٹی کے حاميوں اور پوليس کے مابين ڈھاکا ميں تصادم کی اطلاعات ہیں۔ پوليس کے مطابق مظاہرے غير قانونی ہيں کيونکہ ان کے لیے باقاعدہ اجازت نہيں لی گئی۔ مشتاق احمد جمعرات کو ايک ہائی سکيورٹی جيل ميں انتقال کر گئے تھے۔ انہيں متنازع ڈيجيٹل سکيورٹی کے قانون کے تحت دس ماہ پہلے گرفتار کيا گيا تھا۔ امريکا، برطانيہ، فرانس، جرمنی اور کينيڈا سميت تيرہ ممالک کے سفيروں نے مشتاق احمد کی ہلاکت پر تشويش ظاہر کی ہے۔