نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کو حتمی شکل دیدی گئی

March 01, 2021

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) کسٹمز نے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے پلان کو حتمی شکل دیدی ہے رواں ماہ آغاز کر دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کےحوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس، ضلعی نتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کے پلان کو حتمی شکل دی گئی جس کے مطابق کریک ڈائون کا آغاز رواں ماہ میں شروع کیا جائے گا ۔