حفیظ کو کنٹریکٹ دے کر خریدنے کی کوشش نہیں کی، وسیم خان

March 01, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری دے کر انہیں خریدنے کی کوشش کرنے کاتاثر غلط ہے۔ اتوار کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کو رضوان اور فواد عالم کی طرح ان کی کارکردگی کا صلہ دینا چاہتے تھےلیکن حفیظ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں نئے معاہدوں کے وقت غور کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے محمد حفیظ کے تعلقات خوشگوار ہیں ۔ ماضی میں یونس خان کے بارے میں یہی کہا گیا تھا لیکن آج وہ پی سی بی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ عمر اکمل کیس میں پی سی بی کی نہ ہار ہوئی ہے اور نہ جیت،کیوں کہ کرپشن سیریس معاملہ ہے اور عمر اکمل ہمارا کھلاڑی ہے۔اس کو سزا ملنا افسوس ناک واقعہ ہے۔کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ایک سزا کو درست اور ایک کوغلط قرار دیا تھا لیکن انہیں پیشکش ہوئی اور عمر اکمل نے اسے رپورٹ نہیں کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے95فیصد کیس جیتے ہیں۔فکسنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔