کے ایچ اے اور لاہور قلندر میں معاہدہ

March 01, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قلندر ہاکی لیگ کے لئےکراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور لاہور قلندر کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔تقریب میں لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے ایم او یو پر دستخط کئے، ہاکی لیگ رمضان المبارک میں ہوگی۔ عاطف رانا نے کہا کہ جس طرح کرکٹ میں لاہور قلندر نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف دلبر حسین سمیت بے شمار کھلاڑی پاکستان ٹیم کو دیے اسی طرح قلندر ہاکی لیگ سے بھی نیا ٹیلنٹ ملے گا ۔