شاہی خاندان کے گرد گھومتی کہانی’ دی کراؤن ‘ کے نام 4 ایوارڈز

March 01, 2021

کورونا وائرس کے پیش نظر 78 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

برطانوی شاہی خاندان کے گرد گھومتی کہانی’ دی کراؤن ‘ بہترین ڈراما سمیت چار ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

بہترین ڈراما فلم ’نومیڈ لینڈ ‘ اور بہترین کامیڈی فلم کا ایوارڈ فلم ’بورات‘ کے حصے میں آیا۔

ایشائی نژاد خاتون CHLOE ZHAO فلم نومیڈ لینڈ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں ۔