عائشہ خان نے نئی فیملی فوٹو شیئر کر دی

March 01, 2021

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت سابق اداکارہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر بیٹی اور شوہر کے ہمراہ نئی خوبصورت تصویر شیئر کر دی ہے۔

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ تا حال اپنے مداحوں کے دلوں میں دھڑکتی ہیں۔


عائشہ نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں بیٹی اور شوہر کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے ۔

عائشہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ خوبصورت سیلفی اُن کے مداحوں کو خوب بھا رہی ہے جس پر تا حال لائیکس، تعریفی اور دعائیہ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔