• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کہتی ہیں کہ وہ اور اُن کے شوہر میجر عقبہ سالِ نو کے لیے تیار ہیں۔

اس ضمن میں عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر میجر عقبہ کے ہمراہ سال 2021 کی اپنی پہلی سیلفی شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ سیلفی میں عائشہ خان گاڑی میں موجود ہیں جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سابقہ اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ کہیں جارہی ہے۔

عائشہ خان نے سالِ نو کی پہلی سیلفی کے کیپشن میں 2021 سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’2021 ہم تمہارے لیے تیار ہیں۔‘

انسٹاگرام صارفین عائشہ خان اور اُن کے شوہر میجر عقبہ کی سیلفی کو پسند کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت پیغامات جاری کر رہے ہیں جبکہ اُن کی سیلفی پر اب تک 45 ہزار سے زائد لائکس بھی آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان نے 20ء برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔

تازہ ترین