پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے اپنے اغوا کے خبر کی تردید کردی

March 01, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر نے اپنے اغوا کی خبر کی تردید کردی۔

اوباڑو سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہر یار شر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہوں، ہمیں کوئی کیوں اغواء کرے گا، میں اپنے گھر پر موجود ہوں۔

شہریار شر نے کہا کہ وزیر اعظم کو کئی بار کہا ہے کہ سندھ کے لیےکچھ کریں لیکن انھوں نے نہیں سنا، تحریک انصاف کے پاس سندھ کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے گورنر ہاؤس میں کمرے میں جاکر سینیٹ انتخاب کی ٹکٹیں بانٹیں، ہم سے پوچھا بھی نہیں گیا اسی لیے ہم پارٹی سے ناراض ہیں۔