صدر اور گورنرز الیکشن مہم نہیں چلا سکتے پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط

March 02, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیربخاری نے چیف الیکشن کمشنر کو سینیٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق خط بھیج دیاجس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت صدر اور گورنرز سینیٹ الیکشن مہم نہیں چلا سکتے،چاروں صوبوں کے گورنرز ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، الیکشن کمیشن خلاف وری کرنے پر نوٹس لے۔