ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹ 90 لاکھ 22 ہزار سے متجاوز

March 02, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 163 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 42 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 35 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 938 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 528 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 31 ہزار 948 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 90 لاکھ 22 ہزار 124 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 22 ہزار 184 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 529 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 47 ہزار 406 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 58 ہزار 412 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 353 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 72 ہزار 683 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 391 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہزار 615 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 85 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 44 ہزار 516 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 501 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 66 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 200 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 280 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 306 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔