سینیٹ امیدوار نسیمہ احسان BNP میں شامل

March 02, 2021

بلوچستان سے سینیٹ کی امیدوار نسیمہ احسان نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

نسیمہ احسان نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد کیا۔


کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پریس کانفرنس کے دوران نسیمہ احسان کی پارٹی میں شمولیت کے بارے میں بتایا۔