13سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کےالزام میں دو افراد گرفتار

March 03, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے13سالہ بچی کو بےہوش کرکے اغوا کرنے والے دوملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق بی زیڈ پولیس کو لیاقت علی نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز محنت مزدوری کی غرض سے گھر سے باہر گیا ہواتھا شام کو جب واپس آیا تو میری بیٹی شہزادی مائی موجود نہ تھی جس کی تلاش شروع کی تو ابن سینا ہسپتال کے قریب محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے رکشہ میں سواردومشکوک افراد کو رکھنے کا اشارہ کیاجو اپنا رکشہ چھوڑ کر پیدل ڈیہڑ چوک کی جانب بھاگ نکلے جن کو پولیس اہلکاروں نے قابو کیا اور رکشہ میں نیم بے ہوشی کی حالت اغوا کی جانے والے بچی شہزادی مائی کو برآمد کیا۔