حفیظ شیخ شکست کے بعد جلد غائب ہوجائیں گے، Mohammad Zubair محمد زبیر

March 03, 2021

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج عمران خان کو گھر بھیجنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد زبیر نے کہا کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد جلد ہی غائب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں نوٹ کے بجائے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا، آج سیاسی طور پر مقابلہ ہوا اور حکومت کو دوسری بار ہار کا سامنا کرنا پڑا۔


محمد زبیر نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ حکومت اب ڈسکہ میں تو الیکشن لڑے گی ہی نہیں۔