جونیئر ہاکی کیمپ کراچی میں لگے گا

March 04, 2021

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) جولائی میں ہونے والے جونیئر ایشیا کپ کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کیمپ کا دوسرا مرحلہ سات مارچ سے دوبارہ کراچی میں ہی شروع ہوگا جس میں 14کھلاڑیوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ یکم سے دس جولائی تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو پول اے میں روایتی حریف بھارت، میزبان بنگلہ دیش ، کوریا، تائیوان کا سامنا ہوگا۔