نواز شریف نے عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا

March 04, 2021

لندن (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعدکوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم رہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت برقرار رہے،حکومت کا اخلاقی جواز ختم ہو گیا ، کوئی بھی عزت دار آدمی ہوتا تو اب تک استعفیٰ دے کر گھر جا چکا ہوتا۔بدھ کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے تین دفعہ ملک کا وزیر اعظم بنایا ۔