میں نے ڈیرن سیمی اور وہاب سےملنے پر PCB سے معذرت کی تھی، جاوید آفریدی

March 04, 2021

پاکستان سپُر لیگ کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ اُنہوں نے ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض سے ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے معذرت کی تھی۔

جاوید آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہمیں سیمی اور وہاب سے ملا تھا جس پر پی سی بی سے معذرت کی تھیلیکن ان دونوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ اگلے روز منفی آئی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے متعلق تمام آپشن پی سی بی کے سامنے ہیں، جلد ہی وہ آپشن سب کے سامنے آ جائیں گے۔

مالک پشاور زلمی جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر چلنا ہے اور پی ایس ایل کو کامیابی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔

پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ میں آج لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھےجن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان پی ایس ایل 6 کے حوالے سے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔