• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6 ملتوی: شاداب خان شدید افسردہ

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شاداب خان نے پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے پر شدید افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاداب خان نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’یااللّہ! ہمارے پی ایس ایل کو کس کی نظر لگ گئی ہے۔‘

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں رونے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا جس کے بعد واضح ہے کہ وہ بھی شائقین کرکٹ کی طرح پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے پر بےحد دُکھی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا ہے۔

پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ میں آج لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھےجن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان پی ایس ایل 6 کے حوالے سے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

تازہ ترین