سوئٹزرلینڈ: عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی سے متعلق ریفرنڈم پر سخت تنقید

March 04, 2021

سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگانے سے متعلق ریفرنڈم پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ ریفرنڈم پر ووٹنگ اتوار کو ہونا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ریفرنڈم کو اسلاموفوبیا قراردیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے کی گئی رائے شماری کے مطابق اکثر سوئس شہری اس ریفرنڈم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ جس کے بعد یہ پابندی ایک قانون کی شکل اختیار کرلے گی۔

یورپی ملک فرانس نے 2011 میں عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی لگائی تھی، جبکہ ڈنمارک، آسٹریا، نیدرلینڈز اور بلغاریہ میں عوامی مقامات پر نقاب پر مکمل یا جزوی پابندی عائد ہے۔