عمران خان اپنے ہی ارکین پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی

March 04, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر نائب صدر اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے ہی ارکین اسمبلی پر ووٹ بیچنے کا الزام لگا رہے ہیں، عمران خان نےحفیظ شیخ کو جتوانےکے لئےخزانوں کے منہ کھول دیئے، مگر اراکین اسمبلی نےضمیر کا سودا نہیں کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مجھ پر تنقید سے قبل اپنےگریبان میں جھانکیں، انہوں نے ملک کا کیا حال کیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان نےاعتماد کا ووٹ لینےکا اعلان کرکے اپنی صفوں میں انتشار کا اعتراف کیا ہے۔

رہنما پی پی نے سوال کیا کہ اگر اقتدار چھوڑنے سے فرق نہیں پڑتا تو حکومت بچانے کے لئے اعتماد کا ووٹ کیوں مانگ رہے ہیں؟۔