ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10فوجی جاں بحق

March 05, 2021

انقرہ(جنگ نیوز )ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے حادثے میں دو ترک جرنیلوں سمیت 10فوجی اہل کار جاں بحق ہوگئے۔ہیلی کاپٹر حادثہ تتوان کے علاقے میں پیش آیا جو کہ کرد اکثریتی صوبے بتلیس میں واقع ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی ترکی میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عثمان اربس اور ترقی کی قومی پارٹی کے رہنما دیولت باہچلی سمیت 10فوجی اہل کار ہلاک ہو گئے ۔