پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی 38 ماہ سے بغیر سربراہ کے چل رہا ہے

March 05, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا انتہائی اہم سائنس، ٹیکنالوجی و انوویشن کاپالیسی ساز ادارہ پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) پچھلے 38ماہ سے بغیر سربراہ کے چل رہا ہے ، کبھی اس ادارے کے چیئرمین کے عہدہ کا اضافی چارج وفاقی سیکرٹری تو کبھی سینئر جوائنٹ سیکرٹری کو دیا جاتا ہے اور آج کل اس ادارے کے سربراہ کا چارج بھی کسی سینئر افسر کے پاس نہیں ، صرف ادارے کے سربراہ کی پوسٹ ہی طویل عرصے سے خالی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں سینئر افسران کی پوسٹیں بھی خالی پڑی ہوئی ہیں اس سے وزارت کی اداروں کی کارکردگی میں دلچسپی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، ذرائع کے مطابق ادارے کا سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کی طرف سے بھجوائی جانے والی فائلیں وزارت میں ہی رک جاتی ہیں