لیاری میں مسلح افراد کا گشت، خوف و ہراس، پولیس کی تردید

March 05, 2021

کراچی(اعظم علی/نمائندہ خصوصی)لیاری کے کئی علاقوں میں 15مسلح افراد کے گشت سے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے جبکہ پولیس اس سلسلے میں کوئی اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے۔

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ، نوا لین، ریکسرلائن، کلاکوٹ ودیگر علاقوں میں موٹرسائیکل پر سواربھاری اسلحے سے مسلح افراد چہروں پر نقاب ڈال کر کھلے عام گشت کرتے ہیں ،یہ وارداتیں گزشتہ 15 دن سے جاری ہیں مگرپولیس نے اب تک اس پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

اس سلسلے میں چاکیواڑہ تھانے کے ایس ایچ او ایوب سومرو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان کے علاقے میں اس قسم کی کوئی واردات نہیں ہوئی باقی دوسرے علاقوں کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔