شہری مزید 5 گاڑیوں، 16 موٹرسائیکلوں سے محروم، لاکھوں ڈاکے

March 05, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،ٹریکٹر،12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی چار کاریں اورچار موٹرسائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ وارث خان کو ملک عابد پراچہ نے بتایا کہ صرافہ بازار سے گزر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوارنے مجھ سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 58ہزار500روپے چھین لئے ۔تھانہ مندرہ نے 50 ہزار روپے، بٹوا جس میں 5 ہزار روپے اور شناختی کارڈ تھا چھیننے ،تھانہ کینٹ نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے 55ہزارروپے ہتھیا نے، دوسری واردات میں دھوکہ دہی اور فراڈ سے ایک لاکھ 75ہزارروپے ہتھیا نے، تھانہ پیرودھائی نےگن پوائنٹ پر موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل اور 11ہزار روپےچھیننے، تھانہ صادق آبادنے موبائل اور بٹوا چھیننے، جس میں 15ہزار روپے شناختی کارڈ ، کالج کارڈ ، اوراے ٹی ایم کارڈتھے، تھانہ نصیرآبادنے موبائل اور 20ہزارروپے چھیننے، تھانہ نصیرآباد نےموبائل اور15ہزارروپے چھیننے، دوسری واردات میں د کاندار سے 17ہزارروپے اور گاہک سے ڈیڑھ لاکھ روپے وموبائل چھیننے، تھانہ آراے بازار نےموبائل اور40ہزارروپے چھیننے، تھانہ ریس کورس نے 39ہزار روپے چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے اسلحہ کی نوک پر خاتون سے 2سونے کی چوڑیاں چھیننے، تھانہ واہ کینٹ نے بیکری سے موبائل اور30ہزارروپےچھیننے، تھانہ پیرودھائی نے موبائل چھیننے، تھانہ بنی نے موبائل چوری، تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نےموبائل چوری، دوسری واردات میں گھرسے موبائل اور 5ہزار روپے چوری، تیسری واردات میں موبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نےدکان کے تالے توڑکر 4 بوری آٹا ، 3500 روپے ، مسجد چندہ کا ڈبہ چوری، تھانہ کینٹ نے موبائل چوری، تھانہ نصیرآباد نے تین وارداتوں میں3 موبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے پرس سےمکان کی رجسٹری کیلئے رکھے پیسے چوری، تھانہ ائرپورٹ نے پلانٹ میں لگی پی ایل وی ڈیوائس چوری، تھانہ گوجرخان نے گھرکے تالے توڑکر سونے کا ہار اور 28ہزارروپے چوری، تھانہ صدربیرونی نے چار مویشی چوری، تھانہ کہوٹہ نے گھرکے تالے توڑکر 6 تولے سونا اور 2 موبائل چوری، تھانہ مری نے گودام کا تالہ توڑ کر 6 ڈرم آئل چوری، دریں اثناء تھانہ کورال نے موٹرسائیکل اور نقدی مالیتی 87 ہزار روپے چھیننے ، تھانہ کراچی کمپنی نے نقدی اور موبائل فون مالیت 20 ہزار روپے چھیننے ،تھانہ کوہسار نے موبائل فون مالیت 2 لاکھ 20 ہزار روپے چھیننے ،تھانہ مارگلہ نے نقدی اور موبائل فون مالیت 50 ہزار روپے چھیننے،تھانہ لوہی بھیر نے 36 موبائل فون اور نقدی مالیت 10 لاکھ روپے چوری ،تھانہ شالیمار نے نقدی اور موٹرسائیکل مالیت3 لاکھ 60 ہزار روپے چوری ،تھانہ کراچی کمپنی نے گا ڑی دھوکہ دہی سے لے کر فرار ہو نے پر مقدمات درج کرلئے۔