جڑواں شہروں کی پولیس کا مشترکہ آپریشن،75افراد زیرحراست

March 05, 2021

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نےآئی جے پی روڈ پر مشترکہ پٹرولنگ،سرچ اینڈ سٹاپ اور کومبنگ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 60مشتبہ افراد اسلام آباد جبکہ 15مشتبہ افراد راولپنڈی کے تھانوں میں منتقل کئے گئے۔سرچ آپریشن کا مقصد جڑ واں شہر و ں میں کوارڈی نیشن رکھتے ہوئے جر ائم کا انسداد کرنا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بتایا کہ گزشتہ رات 6 سے 10بجے تک دونوں ضلعوں کی پولیس ٹیموں نے ایس پی انڈسٹریل ایریا لیاقت حیات نیازی کی سپرویژن میں آئی جے پی روڈ ڈبل روڈ سے کیرج فیکٹری تک مشترکہ پٹرولنگ اور سرچ آپریشن کیا۔تھانہ انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی، راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاون اور پیرودھائی کے افسران و جوانوں کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور راولپنڈی پولیس کے ایلیٹ اور ڈالفن فورس کے افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔