شنیرا بھی پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر افسردہ

March 05, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل کے اچانک ملتوی کیے جانے کی خبر سے جہاں سب کو ایک دھچکا لگا وہیں شنیرا کیلئے بھی یہ ایک بری خبر ثابت ہوئی۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کی خبر کو ایک بُری خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دوبارہ زیادہ مضبوط ہو کر لیگ کے میچ منعقد کروائیں گے، انشاءاللہ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’کورونا ایک مچھر کی طرح ہے جو اپنا راستہ کہیں نہ کہیں سے نکال ہی لیتا ہے۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دیکھنے سے اندازہ ہوجاتا تھا کہ اس میں کورونا اپنی جگہ تلاش کر ہی لے گا کیونکہ ہمیں ایک بلا کا سامنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ وقت بلیم گیم کا نہیں ہے ، ہمیں مستقبل پر توجہ دینی چاہئے اور وائرس کو شکست دینے کیلئے راستہ تلاش کرنا چاہئے۔‘

خیال رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے سبب غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔