موت کے قریب ہوں، میں تو آدھا قبر میں ہوں، جیکی شروف کا مذاق

March 05, 2021

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار جیکی شیروف نے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کو ایک ایمبولینس کا عطیہ دیا ہے، یہ تقریب اداکارہ آشا جھلکا نے منعقد کی۔

اس موقع پر جب جیکی شیروف گفتگو کرنے کے لیے اسٹیج پر آئے اور جو کچھ انھوں نے کہا کہ اس پر وہاں موجود تمام لوگ قہقے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

ایک موقع پر انھوں نے اپنی بڑھتی عمر کے حوالے سے مذاق بھی کیا اور کہا کہ وہ اپنی موت کے قریب ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو خیال رکھنا اور محبت کرنا چاہئے، یہ بہت اہم ہے۔

باقی تو سمجھیں کہ میں تو آدھا قبر میں بیٹھا ہوں، جب آشا جھلکا نے انھیں انکے ان جملوں پر ٹوکا تو جیکی شیروف نے کہا کہ نہیں نہیں 90 تک کھینچ ہی لونگا، اور میں اپنی بات کررہا ہوں۔

جیکی شیروف نے کہا کہ انکا بیٹا ٹائیگر شیروف جانوروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے کافی دلچسپی رکھتا ہے، جیکی نے آشا سے کہا کہ اگر انھیں جانوروں کے لیے مزید ایمبولینس درکار ہوں تو انھیں بتائیں۔