شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل ہوگئی

March 06, 2021

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ کرایا گیا نیا خوبصورت فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔شاہد آفریدی کے اس فوٹو شوٹ میں اُن کے ساتھ اُن کی تین چھوٹی بیٹیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اس فوٹو شوٹ پر اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔