پنجاب حکومت نے وفاق سے تین پولیس افسران کی خدمات مانگ لیں

March 06, 2021

اسلام آباد (رانا غلام قادر) معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے پولیس سروس کے 3افسران کی خدمات مانگ لی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جن افسروں کی خدمات مانگی گئی ہیں ان میں بلوچستان میں تعینات ایڈیشنل آئی جی اکرم نعیم بھروکہ‘ خیبر پختونخوا میں تعینات ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ اور اسلام آباد میں تعینات ایس پی حمزہ امان اللہ شامل ہیں۔ خدمات مانگنے کا مراسلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہوگیا ہے۔