مساجدومدارس کی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، علماء

March 06, 2021

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) تحریک تحفظ مساجد و مدارس کے رہنمائوں نے اعلان کیاہے کہ وقف املاک ایکٹ کیخلاف اپنامقدمہ عوامی عدالت میں لے کرجارہے ہیں اس کالے قانون کے نافذ کرنے سے حکومت کی بدنیتی واضح ہوگئی ہے دس مارچ کو کچہری چوک راولپنڈی میں اس قانون کے خلاف مظاہرہ ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار رہنمائوں نے مدرسہ معارف القران جی نائن تھری کراچی کمپنی میں تحفظ مساجدومدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے مفتی محمود الحسن مسعودی۔ مولانا نذیر فاروقی،مولاناقاضی عبدالرشید،مفتی عبدالسلام ، مولاناتنویراحمدعلوی ،مولانافضل الرحمن خلیل ،قاری عبدالکریم ،مولانافاروق کشمیری ،مولانا معروف احمد،مولاناتنویراحمدعلوی ،مولانامنظورالحق ،مولاناحسن فاروقی ودیگرنے خطاب کیا۔ اس موقع پرمدرسہ معارف القران سے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے 23طلباء کی دستاربندی بھی کی گئی۔