کراچی: باغِ کورنگی، CTD کیساتھ مقابلہ، مطلوب ملزم ہلاک

March 06, 2021


کراچی میں باغِ کورنگی کے قریب محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 1 ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق باغِ کورنگی کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 1 ملزم ہلاک ہوا ہے جو مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم اعظم کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک ملزم اعظم کا کریمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھیوں کی پولیس کو تلاش ہے۔