جماعت اسلامی کے رکن کا عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار

March 06, 2021

جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کردیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کو آج اعتماد کا ووٹ نہیں دوں گا، میں اپنی جماعت کی پالیسی پر عمل کرتا ہوں۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ میں ان کوکہوں گا کہ ان لوٹوں سے اعتماد کا ووٹ نہ لیں بلکہ عوام سے لیں۔


واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے سلسلے میں حکومت کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے، سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160 ہے۔