وزیراعظم سےایوان کے اندر مصافحہ ہوچکا تھا، غلط خبر بنانے کی کوشش کی گئی، شیخ رشید

March 07, 2021

اسلام آباد ( طاہر خلیل )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا اور بعض الیکٹرونک چینلز پر چلنے والی ان خبروں پر تبصرہ کیاہے جس میں یہ دیکھایا گیا کہ قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد وزیر اعظم ہاتھ ملائے بغیر گزر گئے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک غلط بات کی بنیادپر خبر بنانے کی کوشش کی گئی وزیر اعظم سے ایوان کے اندر بھی مصافحہ ہو چکا تھا اور اسمبلی کے اجلاس کے بعد بھی وزیر اعظم نے چیمبر میں اتحادی پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بے بنیاد بات کو خبر بنانے کی مزموم کوشش کی گئی جس کی میں پرزورتردید کرتا ہوں۔