تحقیقاتی رپورٹ چار سے پانچ روز میں مل جائے گی، اعظم سواتی

March 07, 2021


وزیرریلویز اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ چار سے پانچ روز میں مل جائے گی۔ حادثے میں کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹرین ڈرائیور کی غلطی ہو ئی تو کارروائی ہوگی۔

جاں بحق خاتون کے لواحقین سےاظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ریسکیو آپریشن براہ راست مانیٹر کیا۔ ریلوے حکام اور پولیس وقت پر حادثے کے مقام پر پہنچی۔

واضح رہے کہ رات گئے کراچی ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔